ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں کپڑوں کی دکان کے جنریٹر میں آگ

منگلورو میں کپڑوں کی دکان کے جنریٹر میں آگ

Fri, 01 Feb 2019 18:52:19    S.O. News Service

منگلورو یکم فروری (ایس او نیوز) منگلورو کلاک ٹاور اورسنٹرل ٹاکیزکے پاس واقع ایک کپڑے کی دکان میں چل رہے جنریٹر میں آگ لگنے کا واقعہ بدھوار کی شب میں 8بجے کے قریب پیش آیا۔

جنریٹر میں آگ جب لگی تو اتفاق سے ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی نظر اس پر پڑی اور اس نے فوراً فائر بریگیڈ کو اس کی خبر کردی۔ لیکن جب تک فائر بریگیڈ والے موقع پر پہنچتے ،مقامی لوگوں نے اپنے طور پر آگ پر قابو پالیا تھا۔ جس کی وجہ سے دکان میں موجودمال کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
 


Share: